QR CodeQR Code

نواز شریف نے این آر او مانگا نہ کبھی مانگیں گے، شیخ رشید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا، شاہد خاقان عباسی

2 Feb 2019 16:41

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوسکا، جبکہ 3 میڈیکل بورڈز کی رپورٹ پر نواز شریف کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ملک میں ترقی کی رفتار رُک گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ تمام جماعتوں کے منشور میں ہے، فخر ہے جو کام جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے کئے، وہ کسی نے نہیں کیے، ہم نے صوبہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے اندر ترقی کی رفتار رک گئی ہے، موجودہ حکومت کو چاہیئے کہ ترقی کے کاموں کو آگے لے کر چلے، حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، اس لیے ان سے کوئی خیر کی توقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال جو حاجی جائیں گے، وہ 63 فیصد زیادہ پیسے دیں گے، حکومت کو حج پر سبسڈی دینی چاہیئے، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی این آر او مانگا نہ کبھی مانگیں گے، نواز شریف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نواز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوسکا، جبکہ 3 میڈیکل بورڈز کی رپورٹ پر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا۔


خبر کا کوڈ: 775721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775721/نواز-شریف-نے-این-آر-او-مانگا-نہ-کبھی-مانگیں-گے-شیخ-رشید-کے-بیانات-کو-اہمیت-نہیں-دیتا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org