0
Saturday 2 Feb 2019 18:14

یو این او کی اپیل پر پاکستان میں ہفتہ بین المذاہب رواداری کا آغاز

یو این او کی اپیل پر پاکستان میں ہفتہ بین المذاہب رواداری کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ یو این او کی اپیل پر پاکستان میں ہفتہ بین المذاہب رواداری کا آغاز ہو گیا۔ اس حوالے سے  انٹر فیتھ ایڈوائزری کمیشن 7 فروری تک ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی منائے گی۔ انٹرفیتھ ایڈوائزری کمیشن، فیسزز پاکستان اور انٹر فیتھ ڈائیلاگ فورم ملک بھر میں بین المذاہب تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔ تقریبات کا باقاعدہ آغاز مدرسہ تعلیم القرآن جامع مسجد کبری نیو سمن آباد لاہور میں فیسزز پاکستان کے صدر جاوید ولیم کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کُل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، فادر جیمز چنن، شوکت علی چودھری، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مفتی سید عاشق حسین، ڈاکٹر بدر منیر سیفی، مولانا قاری احمد شکیل صدیقی، حافظ سمیع اللہ، مولانا مہدی حسن، مخدوم منظور، علامہ اصغر عارف، مولانا شہباز عالم، مولانا یونس ریحان، قاری اشرف، پادری امجد نیامت، حاجی ریاض سمیت دیگر نے  شرکت کی۔ فیسزز پاکستان کے سربراہ جاوید ولیم نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب کا بنیادی مقصد باہر کے ممالک میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ یو این او کے ساتھ ملکر پہلی بار پاکستان میں ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی منا رہے ہیں، قیام امن میں میڈیا کا بہت کردار ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عاصم مخدوم سمیت دیگر نے کہا کہ بین المذاھب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا خیر سگالی دورے کریں گے، پاکستان میں تمام مذاہب برابری کی بنیاد پر رہتے ہیں، میڈیا کا آج کے معاشرے میں اہم کردار ہے، اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور مکمل مذہبی آزادی کیساتھ رہ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 775744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش