0
Saturday 2 Feb 2019 19:45

خیبر پختوںخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

خیبر پختوںخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خیبر پختونخواہ میں پشاور، بٹگرام، لوئی دیر، اپر دیر، مالا کنڈ، ڈی آئی خان، مردان، ایبٹ آباد اور بونیر سمیت دیگر علاقوں میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے خوفزدہ ہوکر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا جبکہ اس کی گہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اسی وقت صوبہ پنجاب کے بھی اکثر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 775754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش