0
Sunday 3 Feb 2019 18:33

کشمیری اپنے بیٹوں اور املاک کی قربانیاں دیکر پاکستان کی بقاء کیلئے تحریک چلا رہے ہیں، علی عمران شاہین

کشمیری اپنے بیٹوں اور املاک کی قربانیاں دیکر پاکستان کی بقاء کیلئے تحریک چلا رہے ہیں، علی عمران شاہین
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری اپنی جانیں قربان کرکے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، کشمیریوں نے 2018ء میں پاکستان کا جھنڈا گرنے نہیں دیا، 2019ء میں پاکستانی قوم کشمیریوں کے لیے سڑکوں پر ہوگی، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک اور مجرمانہ ہے، حکمران محض نعرے نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، کشمیر کے بہادر نوجوانوں اور پروفیسر حافظ محمد سعید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 5 فروری کو 9 نمبر چونگی سے چوک گھنٹہ گھر تک بڑا یکجہتی کارواں نکالا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک آزادی جموں کشمیر علی عمران شاہین، پروفیسر عبدالمجید ناظم اعلی جماعت اہلحدیث پاکستان، مولانا ایوب مغل صدر جمیعت علمائے پاکستان ملتان، ابو معاذ عمران امیر تحریک آزادی جموں کشمیرجنوبی پنجاب، مولانا عبدالرحمان شاہین مدیر جمامعہ اسلامیہ ملتان، ظفر اقبال صدیقی صدر چمیبر آف کامرس سمال ٹریڈرز، رانا نصر اللہ خان چئیرمین خدمت خلق فانڈیشن ضلع ملتان، خالد جاوید کھیڑ ا صدر تاجران گلگست ملتان، اطہر عزیز نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان، حافظ محمد معظم ہیڈ سائبر ٹیم تحریک آزادی جموں کشمیر جنوبی پنجاب، اللہ دتہ ساجد سیکرٹری جنرل میپکو پیغام یونین، میاں سہیل احمد امیر تحریک آزادی جموں کشمیر ضلع ملتان، ذوالفقار انصاری رہنما انصاری موومنٹ ملتان، محمد زاہد قریشی، محمد ثاقب سمیت دیگر سیاسی، دینی و سماجی جماعتوں کے رہنماں نے تحریک آزادی جموں کشمیر ملتان کے زیر اہتمام نجی ہال میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مرکزی رہنما تحریک آزادی جموں کشمیر علی عمران شاہین کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے بیٹوں اور املاک کی قربانیاں دے کر پاکستان کی بقاء کے لیے تحریک چلا رہے ہیں، ان کی جدوجہد سے پاکستان کی سلامتی اور انڈیا کے وجود کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں، ہر پاکستانی کشمیریوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم آج یہ اعلان کر رہے ہیں کہ کشمیریوں نے 2018ء میں پاکستان کا جھنڈا گرنے نہیں دیا، 2019ء میں پاکستانی قوم کشمیریوں کے لیے سڑکوں پر ہوگی، پروفیسر عبدالمجید ناظم اعلیٰ جماعت اہلحدیث پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی کشمیریوں کی اس تحریک میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنا چاہیئے، بھارت ہمارا دوست کسی صورت نہیں ہوسکتا، حکمران مصلحت ترک کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہو، کشمیریوں اور پاکستانیوں کا خون پسینہ ایک ساتھ گرے گا، محمد ایوب مغل صدر جمیعت علمائے پاکستان ملتان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے لیے آواز اٹھانے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے، آزاد کشمیر جہاد کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا، آج بھی وہی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ابو معاذ عمران امیر تحریک آزادی جموں کشمیر جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے بنیادی حق پر انڈیا جبراً قابض ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کب ہوگا؟ مظلوم کشمیری پاکستان کا حصہ بننے کے لیے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور بڑی طاقتیں ان کی آواز دبانا چاہتی ہیں، کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء کا بھی مسئلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 775760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش