QR CodeQR Code

کراچی، تحریک لبیک کے 39 کارکنان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

2 Feb 2019 20:46

عدالت میں ملزمان کے نام پکار کر حاضری لگائی گئی، نام پکارنے پر گرفتار افراد لبیک کہہ کر جواب دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک کے 39 کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو تحریک لبیک کے 39 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان پیشی کے دوران نعتیہ کلام پڑھتے رہے۔ عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کو نیوٹاؤن اور آرٹلری میدان پولیس نے پیش کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر ہنگامہ آرائی، دہشت پھیلانے اور پولیس گاڑی کو توڑنے کے مقدمات درج ہیں، ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا اور موبائل کی توڑ پھوڑ کی۔ ان کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عدالت میں ملزمان کے نام پکار کر حاضری لگائی گئی، نام پکارنے پر گرفتار افراد لبیک کہہ کر جواب دے رہے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسران سے 14 روز میں مقدمہ چالان طلب کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 775780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775780/کراچی-تحریک-لبیک-کے-39-کارکنان-عدالتی-ریمانڈ-پر-جیل-منتقل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org