QR CodeQR Code

سعودی عرب، ایک اور پاکستانی کا سر قلم

2 Feb 2019 21:07

پاکستانی شہری فضل منان پہ منشیات اسمگلنگ کا الزام تھا اور اسی جرم کی پاداش میں پاکستانی شہری کا حوطہ بن تمیم کے علاقے میں سر قلم کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ ماہ بھی ایک پاکستانی نذار احمد ولد کل احمد کا سر قلم کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی نوجوان کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری فضل منان پہ منشیات اسمگلنگ کا الزام تھا اور اسی جرم کی پاداش میں پاکستانی شہری کا حوطہ بن تمیم کے علاقے میں سر قلم کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ ماہ بھی ایک پاکستانی نذار احمد ولد کل احمد کا سر قلم کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے پاکستانی شہری فضل منان زمان کو موت کی سزا دی گئی ہے۔ ملزم کا حوطہ بنی تمیم کے علاقے میں سر قلم کیا گیا۔ عدالت کی جانب سے پاکستانی کے خلاف اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر اُسے موت کی سزا سُنائی گئی تھی۔ اس سے قبل 25 دسمبر 2018ء کو بھی پاکستانی اسمگلر شمس الرحمان کا سر قلم کیا گیا تھا۔ جدہ ایئر پورٹ پر شمس الرحمان کے سامان کی تلاشی لینے پراُس میں سے منشیات برآمد ہوئی جس پراُسے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں اُسے سزائے موت دے دی گئی۔ اس سے قبل دسمبر 2018ء میں ہی ایک اور پاکستانی اسمگلر شاہد اقبال کا عدالتی حکم کے مطابق سر قلم کر دیا گیا۔ نومبر کے مہینے میں پاکستانی شہری شاکر اللہ ولد رحمان اللہ کوموت کے گھاٹ اُتار دیا گیا تھا۔ اکتوبر کے مہینے میں بھی دو پاکستانیوں کو سمگلنگ کے جُرم میں سزائے موت دی گئی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 775785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775785/سعودی-عرب-ایک-اور-پاکستانی-کا-سر-قلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org