0
Saturday 2 Feb 2019 21:41

رواں ماہ بارش اور برفباری کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی

رواں ماہ بارش اور برفباری کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ماہ بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا عندیہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ پاکستان بھر میں 4 سے 5 بارش برسانے والے سلسلے داخل ہونے کا امکان ہے اور نئے سلسلوں کے داخل ہونے سے پورے ملک کے طول و عرض میں بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں کے باعث سندھ  و بلوچستان کے خشک اور قحط زدہ علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں بھی شدید برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور کہا کہ برفباری کا نیا سلسلہ اگلے 72 گھنٹوں کے بعد شروع ہوجائے گا، ملکہ کوہسار مری میں پے درپے برفباری کے سلسلے آئیں گے اور موجودہ عالمی موسمیاتی کیفیت کے مطابق مری کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے، جب کہ بارشوں اور برفباری کے باعث فروری کے دوران درجہ حرارت معمول سے 8 سے 10 سینٹی گریڈ کم رہنے کا اندیشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 775793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش