0
Saturday 2 Feb 2019 22:19

گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی شروع

گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی شروع
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کے لئے مفت کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 7 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ایک تقریب سر سید احمد خان گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول گلگت میں منعقد ہوئی۔ سیکرٹری تعلیم ظفر وقار تاج نے مفت کتابیں متعلقہ حکام میں تقسیم کیں۔ انہوں نے کتابوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے پر متعلقہ ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام کتابیں قلیل ترین وقت میں طلبہ و طالبات تک پہنچا دی جائیں گی۔

سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان نے بُک بینک والی حکمت عملی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ بروقت کتابوں کی فراہمی سے نہ صرف طلباء کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ تعلیم و تربیت کے عمل میں شریک ہونگے۔ تقریب کے دوران سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کو بتایا گیا کہ گلگت ریجن کی طرح بلتستان اور دیامر، استور ریجن میں بھی کتابیں پہنچ چکی ہیں اور تقسیم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ کچھ اختیاری مضامین کی پنجاب سے ترسیل باقی ہے، جس کے لئے ٹیم لاہور میں موجود ہے، جو کتابوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیگی۔ سیکرٹری تعلیم کو یہ بھی بتایا گیا کہ تمام سکولوں میں بُک بینک بھی بنائے گئے ہیں، جن میں طلبہ و طالبات نے پچھلے سال کی کتابوں کو جمع کرا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش