0
Sunday 3 Feb 2019 01:00

مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، دفتر خارجہ

مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز اور بڑھا دیئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے وادی میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس آڑ میں کشمیری نوجوانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لیکن بھارت یاد رکھے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 775813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش