0
Sunday 3 Feb 2019 09:29

علی گیلانی اور میر واعظ سمیت حریت پسند رہنما نظر بند

علی گیلانی اور میر واعظ سمیت حریت پسند رہنما نظر بند
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی مقبوضہ کشمیر میں آمد کے خلاف حریت قیادت نے وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی، کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر کو گھروں میں نظربند کر دیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے، ان کی آمد پر احتجاجی مظاہروں کے خوف سے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ وادی میں قابض فوج کی بھاری نفری تعینات ہے، جگہ جگہ چیک پوائنٹس پر گاڑیوں اور لوگوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ حریت قیادت کا کہنا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں مقبوضہ وادی میں ظلم کا دور دورہ رہا، کشمیریوں کے حق خودارادیت کو رد کر کے قتل و غارت اور گرفتاریاں کرانے والے کا استقبال احتجاج سے ہی ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش