0
Sunday 3 Feb 2019 12:21

خیبر پختونخوا میں خیراتی اداروں، صدقات اور چندہ اکٹھا کرنیوالوں کیلئے قانون تیار

خیبر پختونخوا میں خیراتی اداروں، صدقات اور چندہ اکٹھا کرنیوالوں کیلئے قانون تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے منفی سرگرمیوں میں مالی معاؤنت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے قانون تیار کرلیا ہے۔ مجوزہ بل کے تحت خیراتی ادارے، صدقات اور چندہ اکٹھا کرنے والے اداروں کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جائے گا، قانون کے تحت خیراتی اداروں پر نظر رکھنے کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا چیرٹیز ایکٹ کی منظوری کابینہ نے دیدی ہے جسے آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ صوبے میں منی لانڈرنگ، غیر قانونی طریقہ سے خیرات، صدقات اور چندہ کرنے پر 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی، اس حوالے سے ایک ایکٹ کابینہ میں پیش کیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق ایکٹ کے تحت بنائے جانے والے کمیشن کو کسی بھی صورت میں خیراتی اداروں کے خلاف انکوائری کا حق حاصل ہوگا، کمیشن کے پاس خیراتی اداروں کے آڈٹ کا اختیار ہوگا، اسی طرح صوبائی سطح پر خیرات اور صدقات اکٹھا کرنے کیلئے کمیشن کی اجازت لازمی ہوگی۔ تحصیل اوراضلاع کی سطح پرخیراتی ادارے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے، اس بل کو خیبر پختونخوا چیرٹی ایکٹ کا نام دیا گیا ہے۔‎
خبر کا کوڈ : 775865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش