0
Sunday 3 Feb 2019 14:11

سابق اسپیکر سید فخر امام کو پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اتفاق

سابق اسپیکر سید فخر امام کو پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ حکومت اور اپوزیشن قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر سید فخر امام کو پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر متفق ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضروری مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور آئندہ ہفتے نئے چیئرمین کا انتخاب متوقع ہے۔ پارلیمنٹ میں فخر امام کو چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی چیئرمین منتخب کرنے کا اصولی فیصلہ ہو گیا ہے، حکومت اپوزیشن ان کی نامزدگی پر متفق ہو گئی ہے۔ فخر امام سرکردہ سیاسی رہنما ہیں، ان کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر مزید مؤثر انداز میں اجاگر ہو سکے گا اور ان کے سیاسی قد کاٹھ کی وجہ سے کشمیر کمیٹی کی سفارشات کو پذیرائی ملے گی اور وہ صدر اور وزیراعظم سمیت ہر سیاسی شخصیت سے کشمیر کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے ان سے تعاون حاصل کر سکیں گے، جبکہ وزارت خارجہ بھی فخر امام جیسے سیاسی رہنما کے چیئرمین ہونے پر کشمیر کمیٹی کو نظر انداز نہیں کر سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 775898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش