0
Sunday 3 Feb 2019 15:36

وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات، سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات، سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا اور پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوگا جس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات پر بریفنگ دی جائے گی اور جے آئی ٹی وزیراعظم کو رپورٹ بھی پیش کرے گی۔

دوسری جانب جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں مدعی اور عینی شاہدین تعاون نہیں کر رہے، جے آئی ٹی کی تحقیقات کے مطابق مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 775909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے