QR CodeQR Code

وزیراعظم شہباشریف سے ڈریں نہیں مشورہ لیں، مریم اورنگزیب

3 Feb 2019 15:47

سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کچھ اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عذاب پر بھی ٹویٹ کریں، کدھر ہے معاشی پالیسی اور معاشی وژن، ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ٹویٹ کرکے ٹھیک نہیں ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل پر قابو پانا آپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں، آل پارٹی کانفرنس بلا لیں، ہم آپ کی مدد کریں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، اسحاق ڈار، شاہدخاقان، احسن اقبال سے مشورہ لیں۔ وزیراعظم کچھ اپنی حکومت کے عوام پر مظالم اور عذاب پر بھی ٹویٹ کریں، کدھر ہے معاشی پالیسی اور معاشی وژن، ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ٹویٹ کرکے ٹھیک نہیں ہوگی۔ مریم اورنگزیب نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے عوام مایوسی کا شکار ہیں، وزیراعظم پارلیمانی اجلاس بلائیں، شہبازشریف سے نہ ڈریں۔


خبر کا کوڈ: 775911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775911/وزیراعظم-شہباشریف-سے-ڈریں-نہیں-مشورہ-لیں-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org