QR CodeQR Code

پشاور، دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں، ہمارے بچوں کو بھی نہیں بخشا، صوبائی وزیر

3 Feb 2019 18:57

شکیل خان نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی خون کے نذرانے پیش کرکے امن قائم کیا، آج ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں ہوتا، انہوں نے ہمارے بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ لیکن وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں ناکام رہے، ہمارے حوصلوں اور عزائم کو شکست نہ دے سکے۔ صوبائی حکومت عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لئے اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے حصول پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید عبدالماجد کے نام سے گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ کو منسوب کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شکیل خان نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لئے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی خون کے نذرانے پیش کرکے امن قائم کیا، آج ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر پوری توجہ دیں اور مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔


خبر کا کوڈ: 775925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775925/پشاور-دہشت-گردوں-کا-کوئی-دین-نہیں-ہمارے-بچوں-کو-بھی-بخشا-صوبائی-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org