0
Sunday 3 Feb 2019 19:43

بجلی و پانی ناپید، لنڈی کوتل کے عوام کی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

بجلی و پانی ناپید، لنڈی کوتل کے عوام کی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام ایک عوامی جلسہ منعقد ہوا، جس میں حکومت سے تحصیل لنڈی کوتل کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ غیرسرکاری تنظیم خیبر پاسبان کے زیر اہتمام لنڈی کوتل میں عوامی مسائل کے حوالے سے منعقدہ اس جلسہ میں عام افراد سمیت تنظیم کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن، ضلع خیبر کے صدر طیب، جنرل سیکرٹری کلیم اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔ تنظیم کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل کے عوام کو درپیش مسائل نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے،  پانی اور بجلی کی عدم دستیابی سمیت ہسپتال میں بھی سہولیات کا سخت فقدان ہے۔ اس کے علاوہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا مسئلہ بھی جوں کا توں پڑا ہے، جس سے لنڈی کوتل کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاسبان ظلم کے خلاف ایک آواز ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور جابر حکمرانوں  کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کیا ہے۔ جلسہ کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لنڈی کوتل کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، بصورت دیگر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 775933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش