0
Sunday 3 Feb 2019 21:45

خیبر پختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ، وزیراعلٰی کا اظہار برہمی

خیبر پختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ، وزیراعلٰی کا اظہار برہمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے اتحاشہ اضافے کا وزیراعلٰی کے پی محمود خان نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے پر عوام شکایات لیکر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کے پاس پہنچ گئے، وزیراعلٰی نے عوام کو گیس کے زائد بل بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی کے پی محمود خان نے کہا کہ سوئی گیس حکام زیادہ بل بھیجنے سے باز آجائیں، محکمہ سوئی گیس، پیسکو بھی اوور بلنگ کی روک تھام کرے۔ محمود خان نے کہا کہ سوئی گیس اور پیسکو حکام عوام اور حکومت کیلئے مسائل پیدا نہ کریں، سوئی گیس و پیسکو کی غفلت سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، دونوں ادارے عوام اور حکومت کے سامنے جوابدہ ہیں۔ وزیراعلٰی کے پی نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس اور پیسکو اپنا قبلہ درست کریں، دونوں اداروں میں کالی بھیڑوں کا احتساب لازمی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ عمران خان نے گھریلو صارفین کی شکایات پر تبصرہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کو انکوائری کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔
خبر کا کوڈ : 775942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش