QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیدیا

4 Feb 2019 02:24

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی اور سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین، وزیر اورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری، وزیر صحت ڈاکٹر عامر کیانی ، معاون خصوصی نعیم الحق، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر ہاوٴسنگ میاں محمود الرشید، وزیر آبپاشی محمّد محسن لنگڑیال، وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی بات سنی جائے اور اگر وہ لوگ جوڈیشل کمیشن پر مطمئن ہوتے ہیں تو اس پر غور کیا جائے جبکہ اس فیملی کے ساتھ پولیس کے رویے کی بھی نگرانی کی جائے۔ وزیراعظم نے متاثرہ خاندان میں ایک کینسر زدہ مریض کے علاج کی بھی خصوصی ہدایت کی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کل پیر کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 775973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/775973/وزیراعظم-عمران-خان-نے-سانحہ-ساہیوال-پر-جوڈیشل-کمیشن-بنانے-کا-عندیہ-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org