0
Monday 4 Feb 2019 02:36

لاہور انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی تھنک ٹینک کے سٹال پر امام خمینی اور انقلاب اسلامی کیخلاف کتب کی نمائش

لاہور انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی تھنک ٹینک کے سٹال پر امام خمینی اور انقلاب اسلامی کیخلاف کتب کی نمائش
اسلام ٹائمز۔ ایکسپو سنٹر لاہور میں 33 واں انٹرنیشنل بک فیئر جاری ہے۔ کتاب میلے میں مختلف پاکستانی اور غیر پاکستانی اداروں نے اپنی کتب اور مصنوعات کے اسٹالز لگا رکھیں ہیں۔ مذکورہ کتاب میلے میں RASANAH نامی سعودی تحقیقی ادارے کا اسٹال بھی موجود ہے، جہاں اسلامی جمہوری ایران، انقلاب اسلامی ایران اور بانی انقلاب حضرت امام خمینی کی شخصیت اور زندگی کے متعلق بے بنیاد، تعصب پہ مبنی اور مضحکہ خیز مندرجات پہ مبنی کتب اور لٹریچر موجود ہے۔ 5 فروری تک جاری رہنے والے کتابی میلے کے دوران پاکستانی حکام ہمسایہ اسلامی دوست ملک ایران کے حوالے سعودی پروپیگنڈہ سے صرف نظر کر رہے ہیں، جو قابل تشویش ہے۔ واضح رہے کہ ماہ جنوری میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایرانین اسٹڈیز کے نام سے سعودی تھنک ٹینک کے عہدیداروں نے سابق سعودی سفیر کیساتھ پاکستان کے مختلف اداروں کا 12 روزہ دورہ مکمل کیا تھا، جس میں مختلف طبقات ست تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے پہلے متعدد سعودی شخصیات اور اداروں سے وابستہ افراد اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مصروف عمل ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 775974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش