0
Monday 4 Feb 2019 14:01

شاہراہ قراقرم کے اطراف میں صفائی مہم شروع کر دی گئی

شاہراہ قراقرم کے اطراف میں صفائی مہم شروع کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت انتظامیہ نے شاہراہ قراقرم کے اطراف میں صفائی مہم شروع کر دی ہے، دوسری جانب شاہراہ کے اطراف میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گندگی کو سڑک اور اطراف میں پھینکنے کی بجائے مختلف جگہوں پر نصب شدہ کوڑا دانوں میں پھینکیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ ضلع کونسل دنیور کے ملازمین نے سلطان آباد سے جگوٹ کالونی تک شاہراہ قراقرم کے اطراف میں جمع شدہ کوڑا کرکٹ اور عوام  و سیاحوں کی طرف سے پھینکے گئے کچرے کو صاف کر دیا۔

صفائی مہم کی نگرانی کرتے ہوئے ضلع کونسل گلگت کے چیف آفیسر شاہ ولی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2014ء اور ماحولیاتی قوانین کے تحت کوڑے کرکٹ اور گندگی کو شاہراہ قراقرم سمیت سڑکوں اور گلیوں میں پھینکنے پر سختی سے پابندی عائد ہے۔ شاہراہ قراقرم پر علاقائی، قومی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ شاہراہ کے اطرف میں کوڑا کرکٹ سے سیاحوں میں نہ صرف برا تاثر ابھرتا ہے بلکہ علاقے کی خوبصورتی بھی ماند پڑ جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 776050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش