QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب صوبہ ہر صورت بنے گا، حقیقی تبدیلی کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، جہانگیر ترین

4 Feb 2019 14:09

رحیم یارخان ضلع کے دورہ کے دوران ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ سے ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی آنیوالے دنوں میں مزید بہتر ہوگی اور حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ رحیم یار خان بالخصوص جنوبی پنجاب کی پسماندگی ہر صورت دور کریں گے، حکومت صوبے کے قیام کے لیے سنجیدہ اور کوشاں ہے، عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، ممبران اسمبلی عوامی مسائل کے حل میں جس انداز میں کردار ادا کر رہے ہیں، وہ خوش آئند ہے۔ رحیم یار خان ضلع کے دورہ کے دوران ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی آنے والے دنوں میں مزید بہتر ہوگی اور حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہیں، جس کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی پالیسیاں مثبت نتائج برآمد کر رہی ہیں، قبل ازیں چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے جہانگیر خان ترین کو سیاسی صورتحال اور حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر چوہدری سجاد وڑائچ و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 


خبر کا کوڈ: 776052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776052/جنوبی-پنجاب-صوبہ-ہر-صورت-بنے-گا-حقیقی-تبدیلی-کیلئے-عملی-اقدامات-شروع-کر-دیئے-گئے-ہیں-جہانگیر-ترین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org