QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے خواجہ سراء اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

4 Feb 2019 16:13

مظاہرے میں پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں نے شرکت کی، خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکومت سے خواجہ سراؤں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے خواجہ سراء اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے کرک میں خواجہ سراء جہانگیر کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں نے کرک میں فائرنگ سے جہانگیر نامی خواجہ سراء کے قتل اور زخمی خواجہ سراء ارشدے اور شبانہ کو کوہاٹ کے سرکاری ہسپتال میں طبی امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراؤں نے شرکت کی، خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور حکومت سے خواجہ سراؤں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ شی میل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی صدر فرزانہ نے کہا کہ پولیس نے خواجہ سراؤں کو تحفظ دینے کیلئے کمیٹی کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وہ بھی ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہی، ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 776084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776084/خیبر-پختونخوا-کے-خواجہ-سراء-اپنے-حقوق-کیلئے-سڑکوں-پر-نکل-آئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org