QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

4 Feb 2019 16:17

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان اور کوہاٹ میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، چترال، کالام اور گلگت بلتستان میں برفباری متوقع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں منگل اور بدھ سے بارش ہوگی جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان اور کوہاٹ میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، چترال، کالام اور گلگت بلتستان میں برفباری متوقع ہے۔ منگل اور بدھ کو کوئٹہ، ژوب، قلات اور مکران ڈویژن میں بارش متوقع ہے جبکہ خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 776085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776085/خیبر-پختونخوا-کے-بالائی-علاقوں-اور-پنجاب-میں-بارش-برفباری-کی-پیشگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org