0
Monday 4 Feb 2019 18:49

کے پی کے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہونیوالے پروگراموں کی فُل پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات

کے پی کے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہونیوالے پروگراموں کی فُل پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے اعلٰی پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبہ بھر میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہونے والے پروگراموں و ریلیوں کیلئے فُل پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ یہ ہدایات اُنہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے صوبہ بھر کے اعلٰی پولیس حکام کو ایک سرکلر میں جاری کیں۔ سرکلر میں پولیس حکام کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی مناسبت سے منعقد ہونے والے تمام پروگراموں کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور سکیورٹی کیلئے اپنی نگرانی میں عملی اقدامات اُٹھائیں۔ انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف تنظیموں کے صدور سے ملاقاتیں کرکے باہمی مشورے اور افہام و تفہیم سے منعقدہ پروگراموں کے اوقات کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کریں اور بم ڈسپوزل یونٹ کے جوانوں کی خدمات حاصل کرکے علاقوں اور راستوں کو کلیئر کریں، اس علاوہ سراغ رساں کتوں کو بھی اس عمل میں شامل کریں۔ سرکلر میں مزید لکھا گیا ہے کہ جہاں کہیں ضرورت ہو وہاں پر ایلیٹ فورس، ریپیڈ رسپانس فورس، اسپیشل برانچ، فرنٹئر ریزرو پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹیاں لگائیں اور کسی بھی مشتبہ شخص، چیز، شاپنگ بیگ وغیرہ ملنے پر فوراً متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے اُن کے نوٹس میں لائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو سرزد ہونے سے پہلے پہلے ناکام بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 776101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش