0
Monday 4 Feb 2019 20:23

پاراچنار، ڈی سی کرم کیجانب سے لیوی فورس کیلئے کھولے دربار کا انعقاد

پاراچنار، ڈی سی کرم کیجانب سے لیوی فورس کیلئے کھولے دربار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ آج ڈپٹی کمشنرکرم جناب محمد زبیر نے اپنے آفس میں کرم لیوی فورس کے نائب صوبیدارز اور صوبیدارز کا دوسرا اوپن دربار کا انعقاد کیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب آفاق وزیر، اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم جناب ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، تحصیلدار محال کرم جناب محمد ریاض اور تحصیلدار جناب ساز محمد بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے فاٹا مرجنگ اور نئے قانون کے حوالے سے بھی صوبیدارز اور نائب صوبیدار کو آگاہ کیا۔ اسکے علاوہ کرم لیوی فورس کا جو فزیکل ویریفیکیشن مکمل ہوا، اسکے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اسکے بعد صوبیدار میجر کرم لیوی فورس نجف علی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہت عرصہ ہوا ہے کہ کرم لیوی فورس کا فروموشن نہیں ہوا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر صاحب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلد از جلد لیوی فورس کے فروموشن کا مسئلہ حل کریں اور اسکے ساتھ ساتھ نئی بھرتیاں بھی کریں۔ اس پر ڈپٹی کمشنرصاحب نے لیوی فورس کے تمام مطالبات کی منظوری کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ انشااللہ میں بہت جلد فروموشن کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ اور Seniority پر فروموشن دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد کرم لیوی فورس کی نئی بھرتیاں بھی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 776118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش