0
Monday 4 Feb 2019 20:53

پاراچنار، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پسماندہ علاقہ ملاباغ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاراچنار، ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پسماندہ علاقہ ملاباغ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ ملاباغ زیڑان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کے غریب لوگوں کا مفت علاج کرایا گیا، اور مریضوں کو مفت ادوات بھی دیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کرم جناب محمد زبیر کی ہدایات پر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جناب آفاق وزیر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ سرجن کرم جناب معین بیگم نے گاوں ملاباغ زیڑان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ جس میں 73 بریگیڈ اور 8 بلوچ پاک آرمی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں ٹوٹل 953 زنانہ اور مردانہ مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں فری میڈیسن دے دیے گئے۔ واضح رہے کہ میڈیکل کیمپ میں HBS, HCV اور ملیریا سکریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 776120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش