0
Tuesday 5 Feb 2019 17:26

ملتان، منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس کے تعاون سے تاجروں کی ریلی

ملتان، منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس کے تعاون سے تاجروں کی ریلی
اسلام ٹائمز۔ آر پی او اور سی پی او ملتان کی ہدایت پر پولیس اور تاجروں کے تعاون سے منشیات کی روک تھام کے لئے چوک گھنٹہ گھر تا حسین آگاہی چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایس پیس سٹی احمد نواز، ڈی ایس پی دہلی گیٹ حاکم علی خان، تاجر رہنمائوں عارف فصیح اللہ اور اکرم حکیم نے کی۔ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی، معاشرے میں فروغ انسانیت اور بھلائی کے لئے انتظامیہ سے تعان کیا ہے، منشیات کے خاتمے کے لئے تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر ایس پی سٹی احمد نواز اور ڈی ایس پی حاکم علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ پر نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور صحت مندانہ معاشرہ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تاجروں کے تعاون کے شکرگزار ہیں، ریلی میں شریک ایس ایچ او رانا صابر، ایس ایچ عمر فاروق، ایس ایچ او اکرم کمبوہ، تاجر رہنما شیخ اکرم حکیم، صبغت اللہ انصاری، لطیف بلوچ، حاجی ظفر پہوژ، عنائت اللہ شنواری، نوید قریشی ودیگر تاجر رہنما شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 776127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش