QR CodeQR Code

تاجر برادری ملکی معیشت کی بہتری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ملک محمد عامر ڈوگر

5 Feb 2019 17:16

ملتان میں پارٹی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت ترقی کی منازل کو چھو لے گی، عوام کو ریلیف ملنے کیساتھ ساتھ ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی اور تاجروں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، کچھ انتظار کے بعد حکومت کی عوامی مفاد میں بہتر معاشی پالیسیاں ملکی تقدیر کو بدلنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حسین آگاہی بزنس سنٹر (دفتر) کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، جبکہ پارلیمانی سیکرٹری محمد ندیم قریشی، معاون وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی مہمانان خصوصی تھے۔ ملک محمد عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی بہتری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وہ وقت دور نہیں جب ملکی معیشت ترقی کی منازل کو چھو لے گی، عوام کو ریلیف ملنے کے ساتھ ساتھ ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ اس موقع پر ملتان کے تاجر تنظیموں کے عہدیداران، سول سوسائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 776128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776128/تاجر-برادری-ملکی-معیشت-کی-بہتری-میں-ریڑھ-ہڈی-حیثیت-رکھتی-ہے-ملک-محمد-عامر-ڈوگر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org