0
Monday 4 Feb 2019 23:23

ڈی آئی خان پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈی آئی خان پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک دشمن عناصر کے خلاف ماہ جنوری کے دوران ڈیرہ پولیس نے 91 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر کے 408 مشکوک افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات بھی برآمد کی۔ ڈیرہ پولیس نے ماہ جنوری میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف 91 سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیے۔ ان آپریشنز کے دوران 89 مجرمان اشتہاری سمیت 408 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07 کلاشنکوف، 13 رائفلز، 36 بندوقیں، 27 پستول، 922 کارتوس، 04 چاقو، کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ اسی طرح 6836 گھر اور 1398 ہوٹلز کو چیک کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 74 مقدمات درج کیے گئے۔ ضلع بھر میں 1262 مقامات پر SNAP چیکنگ کے ذریعے357 مشکوک افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 02 رائفلز،07 بندوق، 25 پستول، 217 کارتوس برآمد کیے۔ ضلع بھر میں 2698 تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کاجائزہ لے کر 34 سکولوں کو سکیورٹی ایکٹ کے لحاظ سے ہدایات جاری کیں جبکہ 02 سکولوں کےخلاف ناقص سکیورٹی پر مقدمات درج کئے گئے۔ 4664 حساس مقامات و بس اڈہ جات کو ماہ جنوری کے دوران چیک کیا گیا اور سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے 31 مقدمات درج کیے گئے جبکہ لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 08 مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی پی او دفتر سے جاری اس کارکردگی رپورٹ میں پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ ماہ جنوری کے دوران قتل، اقدام قتل، رہزنی اور چوری کے کتنے واقعات رپورٹ ہوئے اور ان میں سے کتنے کیسز میں پولیس نے مجرموں کو بمعہ ثبوت گرفتار کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 776149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش