0
Monday 4 Feb 2019 23:40

ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں، انکے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یعقوب شہباز

ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں، انکے حق خودارادیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یعقوب شہباز
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کے ذریعے حق خودارادیت کی آواز کو دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے، بھارت اپنے مظالم کے ذریعے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بھی بیدردی سے پامال کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کیلئے حکومتی سطح پر سنجیدگی ضروری ہے، شیعہ علماء کونسل کا مؤقف واضح ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حق خودارادیت اور آزادی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یوم کشمیر کی مناسبت سے محمد یعقوب شہباز نے مزید کہا کہ سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر آگے بڑھنا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و ستم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہوگا، بدقسمتی سے ہمارے ہاں چیئرمین کشمیر کمیٹی سے لیکر وزارت خارجہ تک اس اہم مسئلے کو وہ اہمیت نہیں دی گئی، جو وقت کا تقاضہ تھا، 5 فروری ہر پاکستانی کیلئے آواز بلند کرنے کا دن ہے۔
خبر کا کوڈ : 776157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش