0
Tuesday 5 Feb 2019 00:42

معیشت کی ڈیجٹلائزیشن، ڈیٹ مینیجمنٹ آفس کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ

معیشت کی ڈیجٹلائزیشن، ڈیٹ مینیجمنٹ آفس کو مستحکم کرنے کے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس ہوا، جس کے دوران ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال، معیشت کے استحکام و بحالی کے لئے حکومت  کی جانب سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ ایک اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران وزیرِ خزانہ کی جانب سے جنوری کے مہینے میں معاشی اشاریوں میں آنے والی بہتری کے ساتھ ساتھ معیشت کی ڈیجٹلائزیشن، ڈیٹ مینیجمنٹ آفس کو مستحکم کرنے جیسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن فنانشل انکلوژن، ای کامرس مارکیٹ کے فروغ اور خصوصاً اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔ ممتاز ماہرین کی جانب سے ملکی معیشت کے استحکام کے سلسلے میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، صوبائی وزرا خزانہ ہاشم جوان بخت اور تیمور سلیم خان، مشیر وزیرِ اعظم ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ، ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر اعجاز نبی (ٹیلیفون) ڈاکٹر عابد سلہری، ڈاکٹر نوید حامد، سید سلیم رضا و دیگر نے شرکت کی۔
 
خبر کا کوڈ : 776166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش