0
Tuesday 5 Feb 2019 01:07

ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان میں زائد فیسوں کیخلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان میں زائد فیسوں کیخلاف طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ
 اسلام ٹائمز۔ ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور کے ملتان کیمپس میں زائد فیسوں اور جرمانوں کے خلاف طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، فیسوں میں اضافہ اور جرمانوں کے خلاف ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کے طلبہ سڑکوں پر نکل آئے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے یونیورسٹی کے سامنے بوسن روڈ کو بلاک کر دیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے فیسں بڑھانے کے ساتھ یساتھ جرمانوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے، تاہم جرمانے ادا نہ کرنے پر کئی طلبہ کو فائنل سمسٹرز میں بیٹھنے بھی نہیں دیا جا رہا، مظاہرے میں شریک طلبہ نے یونیورسٹی کے سامنے بوسن روڈ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 776176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش