0
Tuesday 5 Feb 2019 09:36

سانحہ ساہیوال، ذیشان کا تعلق داعش خراسان کیساتھ ثابت ہو چکا ہے، انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ

سانحہ ساہیوال، ذیشان کا تعلق داعش خراسان کیساتھ ثابت ہو چکا ہے، انٹیلی جنس ذرائع کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقتول ذیشان کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق فرانزک سائنس ایجنسی نے زیشان کے موبائل کے تجزیے کے بعد ایسے شواہد حاصل کیے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ذیشان داعش خراسان کا ایکٹو ممبر تھا۔ اس حوالے سے تمام شواہد فرانز ک سائنس ایجنسی حکام نے جے آئی ٹی کو بھجوا دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ذیشان سوشل میڈیا کی مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے داعش خراسان پاکستان کے کمانڈرانس سے بھی رابطے میں تھا۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق انس کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو افغانستان میں داعش خراسان کا نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ جہاں سے وہ مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے نیٹ ورک  میں شامل افراد کو ہدایات جاری کرتا ہے جبکہ اُن کے ذریعے ریکروٹنگ کا عمل بھی جاری کیے ہوئے ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے ملنے والے تمام شواہد کو ریکارڈ کا حصہ بنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 776197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش