0
Tuesday 5 Feb 2019 12:58

وزیرستان ماڑی گیس کے ملازم کا اغواء، والدین کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے رہائی کی اپیل

وزیرستان ماڑی گیس کے ملازم کا اغواء، والدین کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے رہائی کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ہاتھوں اغواء ہونے والے وزیرستان ماڑی گیس کے ملازم زاہد کے والدین نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے بیٹے کی رہائی کیلئے اپیل کردی۔ مغوی زاہد کے بوڑھے والدین نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ دہشت گردوں کی آلہ کار بن چکی ہے، پی ٹی ایم ہماری مدد نہیں کرسکتی تو ہمارے لئے مشکلات بھی پیدا نہ کرے۔ زاہد خان کو 12 اکتوبر 2018ء کو تین ساتھیوں سمیت اغواء کیا گیا تھا۔ مغوی کے تین ساتھیوں اور ایک ایف سی اہلکار کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے 23 اکتوبر 2018ء کو زندہ جلا کر شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 776242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش