0
Tuesday 5 Feb 2019 13:12

پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کیساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم

پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کیساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری اپنی ہمت، جرأت، بہادری سے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 7 دہائیاں گزر نے کے باوجود جموں و کشمیر کا تنازعہ حل نہیں ہوسکا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بےگناہوں کے قتل عام، بچوں پر پیلٹ فائرنگ، آبرو ریزی و تشّدد سمیت بھارتی مظالم جاری و ساری ہیں اور کشمیری اپنی ہمت، جرأت، بہادری سے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ بھارتی افواج سفاکانہ طریقے سے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمانہ تشدد، غیرقانونی حراست کے دوران قتل کر رہی ہیں۔ ہر سال 5 فروری کو منایا جانے والا “یوم یکجہتی کشمیر” کشمیریوں کے بھارتی تسلط کے خلاف اور حق خود ارادیت کیلئے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے، یہ ارادہ ہر گزرنے والے دن اور ہر ڈھائے جانے والے بھارتی ظلم کے ساتھ تقویت پکڑتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 776248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب