0
Tuesday 5 Feb 2019 19:30

بھارت کشمیری عوام کو مصائب میں دھکیل رہا ہے، علی محمد ساگر

بھارت کشمیری عوام کو مصائب میں دھکیل رہا ہے، علی محمد ساگر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ آئے روز ٹھٹھرتی سردی میں تلاشی کارروائیوں کے نام پر لوگوں کو گھروں سے نکال کر گھنٹوں کھلے آسمان تلے رکھنے اور توڑ پھوڑ کرنے کی کارروائیاں غیر انسانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن اور گڈ گورننس کے دعوے کرنے والوں نے زمینی سطح پر عوام کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ علی محمد ساگر جنوبی کشمیر، شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر سے آئے ہوئے پارٹی لیڈران، عہدیداران، کارکنان اور عوامی وفود سے خطاب کرررہے تھے۔ وفود نے اپنے اپنے علاقوں کی زمینی صورتحال سے انہیں آگاہ کرنے کے علاوہ پارٹی سرگرمیوں اور لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔

این سی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے اپنے خطاب میں نیشنل کانفرنس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کریں اور لوگوں کے ساتھ ہر حال میں رابطہ بنائے رکھیں۔ علی محمد ساگر نے کہا کہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہوتا ہے اور سرداری عوام کا حق ہے اور نیشنل کانفرنس آج بھی اسی اصول پر چٹان کی طرح قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں جو طریقہ کار اختیار کر رکھا ہے وہ کشمیر کو تبادہی اور بربادی کی جانب دھکیلنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ علی ساگر نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر کے بارے میں بڑے بڑے دعوے کرتی ہے لیکن جب زمینی سطح پر حالات و واقعات پر نظر دوڑائی جاتی ہے تو حقائق کچھ اور ہی بتاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 776275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش