QR CodeQR Code

عالمی برادری عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لگام دے، بلاول بھٹو زرداری

5 Feb 2019 17:37

یوم کشمیر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ کشمیر پیپلز پارٹی کے نظریئے کا اہم جز ہے، شہید بھٹو نے جس طرح کشمیری عوام کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، اس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے، شہید بی بی نے ہی حکومتی سطح پر ہر سال یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اہم فیصلہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی برادری عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لگام دے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کے منشور پر عملدرآمد کیلئے پابند کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔ بلاول نے کہا کہ کشمیر پیپلز پارٹی کے نظریئے کا اہم جز ہے، شہید بھٹو نے جس طرح کشمیری عوام کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، اس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے ہی حکومتی سطح پر ہر سال یومِ یک جہتی کشمیر منانے کا اہم فیصلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 776288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776288/عالمی-برادری-عدل-انصاف-کے-تقاضے-پورے-کرے-اور-بھارتی-وزیراعظم-نریندر-مودی-کو-لگام-دے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org