0
Tuesday 5 Feb 2019 17:55

وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا، پرویز مشرف

وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی، وہ دن دور نہیں جب شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا اور بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کے نام پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد ضائع نہیں ہوگی، وہ دن دور نہیں جب شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کو بہرحال فنا ہونا ہے، بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، بھارت کشمیر کو تر نوالہ نہ سمجھے، عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے، بھارت کشمیر پر زیادہ عرصہ تک غاصبانہ قبضہ نہیں رکھ سکتا۔ سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کشمیریوں کے جذبہ و ہمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی قوم خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورحکومت میں مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ چکے تھے، وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیریوں کے جذبے کے آگے گھٹنے ٹیک دے گا۔
خبر کا کوڈ : 776293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش