QR CodeQR Code

عمران خان کے حق میں بیان کسی دباؤ میں نہیں دیا تھا، مولانا طارق جمیل

5 Feb 2019 18:07

اپنے بیان میں ممتاز تبلیغی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ بیان میرا ذاتی تھا، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ شخص ہی پاکستان کیلئے کچھ کرے گا کیونکہ اس کی نیت صاف ہے۔ واضح رہے کچھ عرصہ قبل متاز عالم دین طارق جمیل کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تھی اور پاکستانی عوام سے پاکستانی کو فلاحی ریاست جیسا بنانے کیلئے پاکستانی عوام سے عمران خان کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا ذاتی  نمبر دیا اور کہا کہ مولانا صاحب جب بھی آپ کو لگے کہ میں کچھ غلط کر رہا ہوں تو آپ نے مجھے بتانا ہے اور مجھے اس معاملے میں بہترین نصیحت کرنی ہے، عمران خان نے کہا کہ کسی وقت بھی رابطہ کر سکتے ہیں میں آپ کی بات سنوں گا کیونکہ ہم آپ کی رہنمائی میں پاکستان کو مدینے جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے کسی دبائو میں آکر عمران خان کے حق میں بیان دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیان میرا ذاتی تھا، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہ شخص ہی پاکستان کیلئے کچھ کرے گا کیونکہ اس کی نیت صاف ہے۔ واضح رہے کچھ عرصہ قبل متاز عالم دین طارق جمیل کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تھی اور پاکستانی عوام سے پاکستانی کو فلاحی ریاست جیسا بنانے کیلئے پاکستانی عوام سے عمران خان کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے اللہ تعالیٰ نے بہت سے لوگوں کو حکومت دی اور انہی لوگوں میں سے عمران خان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 776295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776295/عمران-خان-کے-حق-میں-بیان-کسی-دباؤ-نہیں-دیا-تھا-مولانا-طارق-جمیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org