0
Tuesday 5 Feb 2019 18:52

یوم کشمیر کی مناسبت سے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ

یوم کشمیر کی مناسبت سے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے و مظالم کیخلاف 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا، دیگر شہروں کی طرح لاہور میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لوہاری گیٹ کے باہر بھارت کی کشمیر میں دہشتگردی کیخلاف قائد ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں بھرپور یکجہتی کشمیر مظاہرہ کیا اور اظہار نفرت و مذمت کے طور پر بھارتی پرچم بھی نذرِ آتش کیا۔ مقررین نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہزاروں بیگناہ کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف شدید احتجاج کیا جبکہ کشمیر میں بھارتی درندگی، انسانیت سوز مظالم پر عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کیخلاف اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے ضمن میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے لاہور سمیت کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد اور ملک کے دیگر بڑے بڑے شہروں کے پریس کلبوں اور اہم روڈز و چوراہوں پر بھرپور یکجہتی کشمیر مظاہرے کئے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائیں اور اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی میں شریک ہوکر یو این او کے آفس کے باہر یاداشت پیش کی اور کشمیر پر بھارتی قبضے و مظالم کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
خبر کا کوڈ : 776309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش