0
Tuesday 5 Feb 2019 19:11

پشاور، منشیات رکھنے کا الزام، گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پشاور، منشیات رکھنے کا الزام، گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج تنوریر اقبال نے 4 کلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم ہمایون کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ استغاثہ کے مطابق قاضی کلے میں واقع کریم نامی شخص اپنے گھر میں منشیات فروخت کررہا تھا، جس پر پولیس نے مقامی گھر کا سرچ وارنٹ لیکر تلاشی کے لئے چھاپے کے دوران چرس کے پیکٹس برآمد ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ماصل خان، ہمایون، مراد اور عمران کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 4 جنوری 2019 کو 9C کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل منتقل کردیا۔ جس کے خلاف ملزم نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔ تاہم ابتدائی دلائل سننے کے بعد معزز جج نے درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔
خبر کا کوڈ : 776312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش