0
Tuesday 5 Feb 2019 19:32

اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو خود ارادیت دیا جائے، راشد محمود سومرو

اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو خود ارادیت دیا جائے، راشد محمود سومرو
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اٹوٹ انگ ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، حکومت فوری طور پر کشمیر کا بارڈر کھولے، 70 سال میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری لوگوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر ریلیاں نکالی گئیں اور تقاریب و پروگرام منعقد کئے گئے ہیں، جے یو آئی کی جانب سے سکھر، کراچی، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، خیرپور، حیدرآباد، میرپور خاص، سانگھڑ، دادو، عمر کوٹ، نوشہرہ فیروز، نوابشاہ، سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں میں ریلیاں نکالی گئیں اور پروگرام منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ آج یوم یکجہتی کشمیر قومی دن ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، موجودہ حکومت نے کشمیر کے عوام کو اپنے ایجنڈے سے نکال لیا ہے۔

راشد سومرو نے کہا کہ 70 سال سے ایک لاکھ کشمیری شہید جبکہ لاکھوں بھارتی جیلوں میں قید ہیں، کشمیری عوام پر بھارتی فوج کا ظلم جبر بربریت بند ہونی چاہیں، اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کرکے کشمیریوں کو ان کے خود ارادیت آزادی کا حق دیا جائے، موجودہ پی ٹی آئی حکومت قادیانیوں کیلئے کرتارپور بارڈر کھول دیتی ہے تو کشمیری عوام کیلئے بھی بارڈر کھولا جائے، جے یو آئی (ف) کشمیری عوام کے ساتھ ہے، یوم یکجہتی کشمیر کا دن منانے کا مقصد عالمی دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ سامنے لانا ہے۔ اس موقع پر علماء کرام نے کشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت اور بربریت بند کرنے کے ساتھ کشمیری عوام کو ازادی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 776317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش