0
Tuesday 5 Feb 2019 20:18

ملتان، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) سٹی و ضلع شعبہ خواتین کے زیراہتمام شمس آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بھارتی پرچم و وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر کو نذر آتش کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کی، جبکہ خواتین رہنما ثروت خان، شازیہ ابرار، روبینہ شاہین، سہیلہ اقبال جانگلہ، افشین بٹ، عطیہ ربنواز و دیگر بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے، جبکہ میونسپل کارپوریشن کی لیگی ممبران چیئرپرسن فہمیدہ چوہان، ثروت خان، روبینہ شاہین، نسیم جمیل کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں خواتین نے نریندر مودی کی تصویر اور بھارتی پرچم پر مشتمل پینافلیکس نذر آتش کیا، اس موقع پر سلطانہ شاہین، ڈاکٹر حمیدہ خانم، فہمیدہ چوہان، ثروت خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہی حقیقی معنوں میں مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ دنیا بھر میں اجاگر کیا، جبکہ موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں سوائے دکھاوے کے اور کچھ نہیں کیا، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی و خود مختاری دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 776326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش