0
Tuesday 5 Feb 2019 20:39

پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کی بنیاد ہم نے رکھی، پی پی کے دشمن دراصل ملک دشمن عناصر ہیں، ملک نسیم لابر

پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کی بنیاد ہم نے رکھی، پی پی کے دشمن دراصل ملک دشمن عناصر ہیں، ملک نسیم لابر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان شہر کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری ملتان سٹی اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن ملتان سٹی ریاض رضا، نائب صدر ساجد بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی امین ساجد، ترجمان پیپلزپارٹی ملتان سٹی ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز اور شبیر قریشی نے سٹی سیکرٹریٹ ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 مئی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تجدید عہد کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی، مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کی بنیاد رکھی، مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے دشمن دراصل ملک دشمن عناصر ہیں، یہ ملک دشمن عناصر ہمیشہ پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کرتے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف سرمایہ دار اور رجعت پسند نے ہمیشہ سازشی عناصر کا کردار ادا کیا ہے۔

رہنمائوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی اسی سوچ کا تسلسل ہے، موجودہ حکومت کے وزراء اور اقتدار میں بیٹھا ہوا سلیکٹڈ ٹولہ پیپلزپارٹی کی نظریاتی سوچ اور طبقاتی جدوجہد کے پیش نظر پیپلزپارٹی کی عوامی تحریک سے خوفزدہ ہے، اس لئے پیپلزپارٹی کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی سے کہنا چاہتی ہے کہ اپنے وزراء کو بدکلامی سے روکے پیپلزپارٹی کی عملی سیاست ہمیشہ مہذب اور سنجیدہ رہی ہے، تنظیم سازی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی عوامی رابطہ مہم میں موجودہ حکومت کے خلاف جو تاثرات سامنے آئے ہیں، ان میں موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی غلط پالیسیاں غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ نوجوانوں میں بے روزگاری جیسے عناصر کی وجہ سے موجودہ حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی کے انقلابی منشور کو عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے، غریب عوام موجودہ حکمرانوں سے نالاں ہیں، کیونکہ عوام سے جینے کا حق بھی موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے چھین لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 776329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش