QR CodeQR Code

سکردو، شیخ حسن جوہری اور غلام شہزاد آغا کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

5 Feb 2019 22:32

گلگت بلتستان میں حالیہ عرصے میں فورتھ شیڈول کا اندھا دھند استعمال تشویش کا باعث بن رہا ہے، عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان یوتھ الائنس کے بانی و چیئرمین شیخ حسن جوہری اور پیپلزپارٹی بلتستان کے صدر غلام شہزاد آغا کو فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا، دونوں کو نوٹسز بھی بھجوا دیئے گئے ہیں، فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کو ضلع چھوڑنے سے قبل یا کسی جلسے میں شرکت سے پہلے پولیس سے باقاعدہ اجازت لینا پڑے گی، پولیس کی اجازت کے بغیر فورتھ شیڈول میں شامل رہنماء ضلع نہیں چھوڑ سکیں گے، کسی عوامی اجتماع سے خطاب پر بھی پابندی ہوگی، ضمانتی بانڈ نہ بھرنے کی صورت میں ایسے لوگ گرفتار بھی ہوسکتے ہیں، پولیس انتظامیہ دونوں رہنماؤں کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھے گی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ عرصے میں سیاسی و مذہبی رہنمائوں کیخلاف فورتھ شیڈول کا اندھا دھند استعمال تشویش کا باعث بن رہا ہے، عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 776355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776355/سکردو-شیخ-حسن-جوہری-اور-غلام-شہزاد-ا-غا-کے-نام-فورتھ-شیڈول-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org