QR CodeQR Code

ملتان، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام کشمیریوں کے حق میں احتجاجی ریلی

6 Feb 2019 02:26

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی کی فورسز نے کشمیریوں خصوصا خواتین اور بچوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے، ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی اور ماں کے سامنے ان کے بچوں کو شہید اور بیلٹ گنوں سے کشمیریوں کو اندھا کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ملتان کے تحت ضلعی ناظمہ ارم گل کی قیادت میں چوک گھنٹہ گھر میں مظلوم کشمیری خواتین، بچوں اور بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک خواتین اور بچوں نے جماعت اسلامی کے پرچم اور بینرز اُٹھائے ہوئے تھے، خواتین نے بھارتی مظالم اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ ارم گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز نے کشمیریوں خصوصا خواتین اور بچوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے، ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی اور ماں کے سامنے ان کے بچوں کو شہید اور بیلٹ گنوں سے کشمیریوں کو اندھا کیا جا رہا ہے، مگر انسانی حقوق، عالمی ادارے اور این جی اوز اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، جو کہ بے حسی کی انتہا ہے، مسلمان حکمران بھی زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے، ہم اپنی کشمیری بہنوں کے ساتھ ہیں، ان کی آزادی کی تحریک میں ساتھ ہیں۔ ان شاء اللہ جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 776388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776388/ملتان-جماعت-اسلامی-حلقہ-خواتین-کے-زیراہتمام-کشمیریوں-حق-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org