0
Wednesday 6 Feb 2019 10:45

کرگل سکردو روڈ کھولنے میں ریاست پاکستان کیطرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، فورس کمانڈر

کرگل سکردو روڈ کھولنے میں ریاست پاکستان کیطرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، فورس کمانڈر
اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ کرگل لداخ روڈ کھولنے کیلئے حکومت اور ریاست پاکستان کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، گلگت بلتستان کے بارے میں ہم نے بہت کچھ سوچا ہے، بہت جلد یہاں کے عوام کو بہتری کی نوید ملے گی، گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے اور سر کے اوپر یہاں کے عوام تاج کی طرح سجے رہیں گے، میں نے ذاتی حیثیت میں گلگت بلتستان کی بڑی نمائندگی کی ہے، منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ ادارتی سطح پر میں یہاں کا نمائندہ ہوں۔

سکردو میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، گلگت بلتستان اور پاکستان کے مابین رشتہ سر اور دھڑ کا ہے، بلتستان کی مثالیں پورے گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کی مثال پورے ملک میں دیتا ہوں، میں بڑی ذمہ داری اور یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ وفادار اور محب وطن کہیں نہیں ہیں، میں انہیں اپنی جانب سے اور 23 ہزار فٹ بلندی پر واقع محاذوں پر دشمنوں کے سامنے سینہ سپر کئے بیٹھے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 776411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش