QR CodeQR Code

کرک، مسافر وین اور بس میں تصادم ،11 افراد جاں بحق

6 Feb 2019 12:52

عینی شاہدین کے مطابق آگ نے فوری طور پر پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے باعث مسافروں کو نکلنے کا موقع تک نہ ملا، اندوہناک حادثے کے نتیجے میں 11 مسافر زندہ جل گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مسافر وین اور بس میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ کرک کے علاقے تبی خواہ میں اسوقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی بس وین سے ٹکرا گئی، جس کے باعث وین سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ نے فوری طور پر پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے باعث مسافروں کو نکلنے کا موقع تک نہ ملا، اندوہناک حادثے کے نتیجے میں 11 مسافر زندہ جل گئے۔ بس کرک سے پشاور جارہی تھی جبکہ مسافر وین پشاور سے ڈی آئی خان جا رہی تھی۔ دلخراش واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وین میں جھلسے افراد کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لائے گئے زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 776444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776444/کرک-مسافر-وین-اور-بس-میں-تصادم-11-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org