QR CodeQR Code

بی آر ٹی منصوبہ، ابتدائی طور پر 20 بسیں پشاور پہنچا دی گئیں

6 Feb 2019 12:58

پہلے مرحلے میں بسیں چمکنی کے علاقے سے کارخانوں تک چلائی جائیں گی۔ بی آر ٹی بس سروس رات 10 بجے تک ہوگی، حکام کے مطابق مزید بسیں بھی جلد پہنچ جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر 20 بسیں پشاور پہنچا دی گئیں، بسوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔ پشاور میں بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر 20 بسیں پشاور پہنچ گئیں۔ بسیں کراچی سے پشاور لائی گئیں، بسوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بسیں چمکنی کے علاقے سے کارخانوں تک چلائی جائیں گی۔ بی آر ٹی بس سروس رات 10 بجے تک ہوگی، حکام کے مطابق مزید بسیں بھی جلد پہنچ جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 776447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/776447/بی-ا-ر-ٹی-منصوبہ-ابتدائی-طور-پر-20-بسیں-پشاور-پہنچا-دی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org