0
Wednesday 6 Feb 2019 13:18

خیبر پختونخوا حکومت نے گورنر ہاوس کو عجائب گھر بنانے کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا حکومت نے گورنر ہاوس کو عجائب گھر بنانے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکومت نے گورنر ہاؤس پشاور کو صوبائی عجائب گھر بنانے کی منظوری دیدی ہے جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد گورنر ہاؤس پشاور میں موجود قیتمی نوادرات اور تاریخی اشیاء کے حوالے سے سروے کیا گیا تھا جس کی تفصیلات حکومت کو فراہم کی گئی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر ہاؤس پشاور کو عجائب گھر بنانے کی منطوری دیدی ہے۔ گورنر ہاؤس محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے سے کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد گورنر ہاؤس کو عجائب گھر بنایا جائے گا۔ اس سے قبل گورنر شاہ فرمان نے گورنر ہاؤس کو طالبات اور فیملیز کیلئے گورنر ہاؤس کھولنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہفتے میں دو روز گورنر ہاؤس طالبات کیلئے کھولا جاتا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلامیہ موصول ہوگیا ہے، اب گورنر ہاؤس کو صوبائی عجائب گھر بنایا جارہا ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کے چمن کو بوٹانیکل گارڈن بنایا جائے گا اور عام شہریوں کے داخلے کیلئے باقاعدہ فیس لگائی جائے گی لیکن اس فیس کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پشاور کا عجائب گھر گندھارا عجائب گھر بنادیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 776456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش